ملتان : تھلیسمیا کے مریضوں   کیلئے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا  انعقاد

106

ملتان،17 جولائی7(اے پی پی ): ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث تھلیسمیا کے مریضوں کو خون نہ ملنے پر  شدید مشکلات کا سامنا ہے،اسکی کمی کو پوری کرنے کےلئےایک روزہ بلڈ ڈونیشن  کیمپ کا  انعقاد کیا گیاجس میں  لوگوں کی کثیر تعداد نے  اپنا خون عطیہ  کیا ۔

اس موقع پر ریجنل بلڈ سنٹر کے انچارج محمد رمضان نے بتایا کہ  دعوت اسلامی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کرنے والے افراد کی نیکی رئیگا  نہیں جائےگئی، ریجنل بلڈ سنٹر کے ساتھ مل کر گلشن مارکیٹ چوک پر کیمپ لگایا تھا۔ جس میں  تھیلیسیمیا  کے بچوں کے لئے 40 سے زیادہ بوتلیں اکھٹی کیں اور لوگوں کا جزبہ اور ہمت دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی،انشاءاللہ آگے بھی ہم اسی طرح سے کام کرتے رہیں گے۔

وی این ایس،ملتان