خیرپور17جولائی (اے پی پی ): مہردر آرٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر میں سندھ کی کہانیاں پراجیکٹ کے تحت فری انٹرنیٹ ڈیوائس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خاص اے۔ ایس۔ پی۔ سٹی خیرپور سعد ارشد تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا آرائیں،ایس آئی پی لطیف ڈنو انصاری ،پی آر او منیر احمد جمانی، جازیب رضا سمیت پراجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے 25 سے زائد نوجوانوں کو آن لائن کلاسز کے لیے فری انٹرنیٹ ڈیوائس تقسیم کی گئیں۔
مہردر آرٹ اینڈ پروڈکشن کے پراجیکٹ منیجر منور علی سرکی نے پراجیکٹ کے بارے میں شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی، پراجیکٹ آفیسر عدیل احمد شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اس موقع پر میڈم زرپاش کلی نے اسٹیج سیکریڑی کے فرائض سرانجام دیئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی سعد ارشد کا کہنا تھا کہ مہردر آرٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے امن کے قیام، سندھ کے مسائل، باشعور لوگوں کے کام کو اجاگر کرنے کے لیے نوجوانوں کو سندھ کی کہانیاں پراجیکٹ کے تحت دی جانے والی ٹریننگ قابل تعریف ہے ہمارے معاشرے میں آرٹ سمیت کلچر کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کے اقدامات بہت ضروری ہیں، امید ہے کہ مہردر آرٹ اینڈ پروڈکشن کا یہ پروجیکٹ نوجوانوں کیلئے ایک بہترین پروجیکٹ ثابت ہوگا اس پروجیکٹ سے کچھ سیکھنے کے بعد نوجوان اپنے اپنے علاقے کے مسائل اور کلچر کو اجاگر کرکے معاشرے میں ایک زمہ دار فرد کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔
وی این ایس، خیر پور