شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرینج اسکیم پر کام جاری ہے، میئر سکھر

126

سکھر۔20جولائی(اے پی پی ): میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران 27 پوائنٹس میں سے 26 سے پانی کی نکاسی کردی گئی صرف ایک پوائنٹ پرانا سکھر پر پانی کھڑا ہوا کیونکہ وہاں شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرینج اسکیم پر کام جاری ہے، ایک ماہ میں اسکیم کا کام مکمل کرلیں گے جبکہ آئندہ ماہ سڑک کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی ۔ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد پرانا سکھر کا نکاسی آب کا مسئلہ سو سال کیلئے حل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی سپلائی کے حوالے سے مقدار کا مسئلہ حل کرلیا ، صاف پانی کی فراہمی پر بھی دن رات کام کررہا ہوں، 42 فلٹر پلانٹس جلد فعال کردیں گے۔ میئر سکھر نے مزید بتایا کہ سندھ کی سب سے بڑی لینڈ فل اسکیم بھی منظور ہوچکی ہے ، آئندہ ماہ اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔

وی این ایس، سکھر