وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

112

لاہور 20 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق صوبے میں ترقی خوشحالی اور عوام کو ریلیف یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دونوں لیڈران نے اپوزیشن احتجاج اور انتشار کی سیاست کے بجائے عام انتخابات کا انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے-گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نے عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔گورنر پنجاب نے انسداد کورونا کے حوالے سے حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں عید ، محرم اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

وی این ایس، لاہور