سکھر،جولائی(اے پی پی): سکھر پولیس کیجانب سے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف آپریشن ،ترجمان پولیس کیمطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے حکم پر عیدالاضحی سے قبل شہر میں بڑھتے رش اور کورونا وباءسے بچاو ¿ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے قائم غیرقانونی تجاوزات کےخلاف اے ایس پی یو ٹی کی سربراہی میں سٹی سب ڈویڑنز کے ایس ایچ اوز اور ٹریفک سارجنٹزکی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ،ٹریفک جام اور بڑھتی ہوئی رش کے بائش شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، اے ایس پی طفر صدیق کیمطابق دوران آپریشن کے دوران بے ہنگم کھڑی گاڑیاں، موٹرسائیکلز، ریڑیاں ہٹائیں گئیں اور غیرقانونی طور پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کوئی دکاندار غیرقانونی تجاوزات قائم کریگا ، یا کوئی فرد روڈ راستوں پر گاڑی پارک کرے جس سے ٹریفک متاثر ہو تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے ۔
وی این ایس، سکھر