واسا کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح  ہے  : منیجنگ ڈائریکٹر

175

ملتان، 25 جولائی  (اے پی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے کہ واسا کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح  ہے  منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل میں رکاوٹوں اور معیار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی  موئثر انداز سےمانیٹرنگ   کرکے کام کی رفتار کو مزید تیز کروائیں  تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں انہوں نے ڈائریکٹر ورکس اور ڈائریکٹر انجینئرنگ  کو بھی ہدایت کی  ہے کہ جہاں کہیں سکیموں  میں  رکاوٹیں حائل ہیں ان کو بھی فوری دور کیا جائےانہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گلزیب کالونی میں بوسیدہ سیوریج لائن کی  تبدیلی اور زکریا ٹاؤن میں نکاسی آب کی شکایت پر موقع کا دورہ   کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد ساجد،حافظ وقاص سمیت نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو 18 انچ سائز کی بوسیدہ سیوریج لائن کی 20 فٹ گہرائی پر شٹرنگ کے ساتھ تبدیلی سے متعلق کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ زکریا ٹاون گلی نمبر 6میں سڑک کی تعمیر کے دوران  نکاسی آب کی شکایت پر موقع کا دورہ کیا اور انہوں نے گلگشت سیوریج سب ڈویژن کو فوری طور پر  شکایت کا ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

وی این ایس، ملتان