پولیس کی منشیات کے خلاف زبردست کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرا ہوا ٹرک  پکڑ لیا

236

خیرپور۔26جولائی( اے پی پی ): خیرپور پولیس کی دوسریے روز بھی منشیات کے خلاف زبردست کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرا ہوا ٹرک کو پکڑ لیا،ایس ایس پی خیرپور جناب امیر سعود مگسی صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس ڈی ایس پی سلطان احمد چانڈیو صاحب اور ایس ایچ او تھانہ برلوءوحید احمد شیخ صاحب نے مخفی اطلاع پر دوران ناکابندی مشترکہ کارروائی کرکہ نیشنل ہائی وے قاسمیہ سی این جی کے قریب منشیات سے بھری ہوئے ٹرک رجسٹریشن نمبر SFA 042 لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرا ہو ٹرک کو پکڑ لیا، ملزم فرار، پولیس نے لاکھوں روپیہ مالیت کی منشیات سے بھری ہوئی ٹرک جس میں 27 بوریا چھالیہ، 440 ساشے نشہ آور سوپاریاں اور ایک ٹرک برآمد کرلیا، مقدمہ درج کیا گیا۔

وی این ایس، خیر پور