ملتان ، 27 جولائی (اے پی پی ):کمشنر شان الحق کی زیر صدارت ای خدمت سنٹر کو جلد فنکشنل کرنے کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس سے خطاب میں کمشنر شان الحق نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ای خدمت انٹر عوامی اہمیت کا منصوبہ ہے جسے جلد فنکشنل کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتاتے ہوئے مینجر ساؤتھ ای خدمت سنٹر عدنان ظفر نے کہا کہ ای خدمت سنٹر پر 151 ملین روپے لاگت آئی ہے ای خدمت سنٹر 8 کنال 9 مرلے پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ای خدمت میں 30 کاؤنٹر، 78 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی ای خدمت سنٹر میں تمام سٹاف کی تعیناتی مکمل کی جاچکی ہے عدنان ظفر نے کہا کہ ای خدمت سنٹر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گااجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان موجود تھے
وی این ایس،ملتان