ملتان ،27جولائی(اے پی پی): ایس پی پٹرولنگ پولیس ر یجن زبیدہ پروین نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ریجن نے سال 2020 کے ابتدائی چھ ماہ میں کل 3022مقدمات کا اندراج کروایا۔
ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن زبیدہ پروین نے میڈیا نمائندگان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ابتدائی چھ ماہ میں میں شاہرات پر سفر کرنے والے7700افراد کو مدد فراہم کی جبکہ شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے1547افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے416مقدمات درج کرکے21 کلاشنکوف، 14رائفل،60گن، 320پسٹل/ریوالور32بور، برآمد کیے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے640مقدما ت درج کرواتے ہوئے15090لیٹر شراب، 154.798کلو گرام چرس،6 گرام ہیروئین، 500 گرام افیوم،52کلو بھنگ برآمد کی جبکہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے3022مقدمات کا اندراج کروایا۔
زبیدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرولنگ ٹیمز نے 61 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور1043تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا گیا،سلو موونگ وہیکلز اور حادثات کے سد باب کے لئے پٹرولنگ ٹیمز اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے ریفلیکٹرز چسپاں کروائے گئے، گرین ہائی ویز مہم کے دوران پٹرولنگ ٹیمز نے بیٹ ایریا میں 77703 پودے لگوائے۔
ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن،زبیدہ پروین نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن کی کارکردگی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال (ستارہِ امتیاز) نے سراہا ہے۔
انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ہیلپ لائن نمبر1124 کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مسافر حضرات دوران سفر پنجاب بھر میں پرونشل ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی ایمر جنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1124 پر کال کر کے پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر جملہ ملازمان کو ہر ممکن حفاظتی تدبیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
وی این ایس،ملتان