پشاور،27جولائی(اے پی پی): خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور پھندو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے دو سو کلو مضر صحت فروزن چکن وکلیجی برآمد کرلی جبکہ دو افراد کو گرفتار کرکے گودام کو سیل کردیا گیا۔
گرفتار شدہ افرادکے مطابق فروزن چکن لاہور سے لایا جاتا ہے اور شوارمے میں زیادہ تر استعمال ہوتا ہے مگر اکثر فروزن چکن کے لئے مطلوبہ ٹمپریچر اور دیگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
کارروائی کے دوران اتھارٹی افسران نے ایک ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرکے دوکاندار کو گرفتار کرلیا اور دوکان سیل کردی گئی۔
وی این ایس،پشاور