عارفوالا 27 جولائی (اے پی پی )؛ عید پر فروخت ہونے والی شراب فروشی کی بڑی پلاننگ کو ناکام بنا کر سات افراد غلام کبریا کھرل ۔ فیاض بشیر ۔ نواز رتھ ۔ اعجاز ماچھی ۔دیدار لکھوکا جوئیہ۔ فیاض اور طاہر محمود کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 157 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے شراب کشید کارخانے کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔ تھانہ احمد یار کے ایس ایچ او رانا محمد خالد نے بتایا کہ عید الضحیٰ پر شراب فروشی کا دھندہ کرنے والے قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی عارفوالا فیاض احمد پنسوتا کی زیرنگرانی تھی۔
وی این ایس عارفوالا