ملتان،27 جولائی (اے پی پی ): عوام کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملتان کے یو سی 67 میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں تاجر، سیاسی و سماجی رہنما راو محمد اسماعیل نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر ہونگی ،موجودہ حکومت کا عوام کی صحت کے حوالے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم عوام کے بنیادی مسائل ہیں جن کے تدار ک کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں صحت انصاف کارڈ کیلئے ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی اور حسن علیزئی، محمد شاہد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
ا س موقع پر ماہر تعلیم و سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ صحت انسان سے ہی صحت مند معاشرہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بہت سے بیماریوں نے جنم لیا ہے جس کے خاتمے کیلئے معاشرے میں صحت جیسی بنیادی ضرورت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا صحت انصاف کارڈ نہایت احسن اقدام ہے اس سے لاکھوں لوگ مستفید ہونگے۔انصاف صحت کارڈ کے ذریعے ایک خاندان کے افراد با آسانی اپنا مفت علاج کر وا سکیں گے۔
وقاص فرید قریشی نے کہا کہ دوران علاج اگر کوئی شخص وفات پا جاتا ہے تو اس کی تدفین کے لئے حکومت 10ہزار روپے بھی مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا اچھا اقدام ہے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
و ی این ایس، ملتان