ملتان 27جولائی (اے پی پی )؛ضلع ملتان میں چار روزہ پولیو مہم 17 اگست سے شروع ہو گی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لیا گیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر راو امجد کی اجلاس میں شریک ہوئے ڈی ایچ اووز،ڈبلیو ایچ او،یونیسف اور روٹری کلب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے11 محکموں کو پولیو مہم کوسو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ٹاسک دے دیا مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی حاصل کی جائے گیں۔ طویل عرصے سے جاری کوششوں کے باوجود پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہ ہونا افسوسناک امر ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے موسم گرما کی شدت کے پیش نظر پولیو ویکسین کی کولڈ چین کا موثر انتظام کیا جائے پولیو ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے فیلڈ میں اچانک وزٹ کروں گا ضلع ملتان میں پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ7ہزار267بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گےبریفنگ میں کہا گیا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے2153 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مہم کی مانیٹرنگ 427 ایریا انچارج اور134میڈیکل آفیسر کریں گے۔
وی این ایس ملتان