صحافی حضرات معاشرتی برائیوں کی نشان دہی کریں ہم ایکشن لیں گے: ایس ایس پی خیرپور

151

خیرپور۔27جولائی (اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کی پریس کلب خیرپور میں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی،صحافی حضرات معاشرتی برائیوں کی نشان دہی کریں ہم ایکشن لیں گے،ایس ایس پی خیرپور کی گفتگو تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے خیرپور پریس کلب کا دورہ کیا،اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ خان محمد خان،صدر غلام قادر سومرو سمیت دیگر عہدیداروں نے سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیئے اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی خیرپور نے تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا ہماری آنکھ اور کان ہیں صحافی حضرات معاشرتی برائیوں کی نشان دہی کرے جس پر ایکشن لیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیئے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جوکہ جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیئے سرگرم عمل ہیں ضلع خیرپور کے تمام کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عام شہریوں کو انصاف ان کی دہلیز پرمہیا کیا جائے۔

وی این ایس، خیر پور