پشاور، 28جولائی(اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کرونا کے باعث تعطل کا شکار کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے۔
خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس پشاور کے دورے کے موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کامیاب جوان کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پروگرام کے لئےوزیراعظم کی ہدایت پر تمام تر فنڈز میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے،کسی سے امتیاز نہیں برتا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ قرضے سکل کی بنیاد پر دیئےجائیں گے۔
اس موقع پرعثمان ڈار نے پروگرام کے پہلے مرحلے کے کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد











