کوہلو، 29 جولائی (اے پی پی ): کیو آر ایف لیویز نے خفیہ اطلاع پر ہوسڑی میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم گرفتار جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
انچارج کیو آر ایف لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری نے کیو آر ایف زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ملزمان کے قبضے سے چار چوری شدہ موٹرسائیکلز، 24 عدد روند،4 عدد میگزین ، 5 موبائل، 1 عدد دوربین، سکیل چائن سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
رسالدار میجر شیر محمد مری نے مزید کہا کہ ڈی جی لیویز کی خصوصی ہدایت پر شرپسند عناصر کے خلاف لیویز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
اے پی پی /کوہلو/حامد