لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے کارڈیالوجی یونٹ کو ایڈوانس طریقہ علاج کے ساتھ دوبارہ فعال کر دیا

119

 

پشاور، 29جولائی(اے پی پی):لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کارڈیالوجی یونٹ کو ایڈوانس طریقہ علاج کے ساتھ دوبارہ فعال کر دیا گیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ وہ واحد سرکاری ہسپتال بن گیا ہے جہاں پر دل کے مریضوں کو ٹی پی ایم وائر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ہی پاس کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایل آر ایچ ایمرجنسی میں لائے جانے والے پانچ مریضوں کو بروقت پی سی آئی اور ٹی پی ایم کی سہولیات دی گئیں، اسطرح 40 سالہ  مریض کو دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ ایمرجنسی لایا گیا جسے 10 منٹ کے اندر ٹی پی ایم وائر پاس کیا گیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

ایل آر ایچ کے کارڈیالوجی یونٹ کے ہیڈ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک فیصل افتخار کے مطابق ٹی پی ایم اور ایمرجنسی پی سی آئی مریضوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کیتھ لیب عملہ اور ٹیم میں شامل ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو مثالی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے کیتھ لیب اور سی سی یو کو مزید بہتر طریقے سے مکمل طور پر فعال بنایا دیا گیا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/نورین