شہر قائد میں بھی عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

72

کراچی،یکم اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحی منائی جارہی ہے ۔ نماز عید کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی ، کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، جس کے بعد فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی میں مصروف ہوگئے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ نے شہریوں سے عیدالاضحی کے موقع پر احتیاط کرنے اور سماجی دوری کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ شہری انتظامیہ نے جانوروں کی قربانی کے لئے مخصوص جگہوں کا انتخاب کیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ جگہوں پر جانوروں کی قربانی کریں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے شہری انتظامیہ نے شہر کے تفریحی مقامات ، ساحل سمندر اور پارکس میں جانے پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔

اے پی پی /ڈیسک / کراچی