سکھر،04اگست (اے پی پی ): نیب کی جانب سے خورشید احمد شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس کے ذریعہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ، داماد صوبائی وزیر سید اویس شاہ ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی عدالت میں خورشید شاہ کے وکلاءاور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے ۔
سید خورشید احمد شاہ ،ان کی بیگمات، صاحب زادوں، داماد سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ہے،ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی ، سماعت مختصر دلائل کے بعد سماعت دوبارہ 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔
وی این ایس سکھر











