تھرپارکر, 4 اگست( اے پی پی ):یوم شہدائے کے موقع پر تھرپارکر میں ریلی نکال کر خون کے عطیے کا کیمپ لگایا گیا،جس میں پولیس افسران و ملازمین،ڈی سی تھرپارکر، وکلاء,صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکِ پاکستان کی سلامتی اور شہداء کیلئے دعاکروائی گئی ۔
ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں پولیس کے جوان دہشت گردی، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں، پولیس شہداء قوم کے محسن اور ہیروز ہیں۔
اس موقع پر ڈی سی تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا کہ ہم پولیس کہ شہدا ٕ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کی حفاظت کی ہم ان کی فیملی کا ہر وقت خیال رکھیں گے ۔
وی این ایس











