پشاور، 8 اگست(اے پی پی): سندھ کے ممبران اسمبلی ہفتہ کو یہاں پشاور پہنچے اور بی آر ٹی کا دورہ کیا جہاں چمکنی ڈپو پر
وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے ایم پی ایز کو خوش آمدید کہا۔
سندھ کے ممبران اسمبلی انجینئر عدیل اور ارسلان تاج کو بی آر ٹی پراجیکٹ پر بریف کیا گیا جبکہ شاہ محمد وزیر اور ممبران سندھ اسمبلی نے اس موقع پر بی آر ٹی زو کارڈ بھی بنوایا ۔
ایم پی اے ارسلان تاج نے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے پر حکومت خیبر پختونخوا داد کی مستحق ہے ۔
وی این ایس ، پشاور