کوئٹہ؛ کوہلو میں یوم آزادی  پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد

91

کوہلو ،14 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کے دن پر چم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ تھے۔کوہلو شہر کو جشن آزادی کے دن خوب سجایا گیا ہے ہر جگہ سبز ہلالی پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔ پرچم کشائی کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک اور ہم اس کے باشندے ہیں، ہم اس ملک کی سلامتی اور قربانی سے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہے بیرون ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا، ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو بنانے کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔