شجاع آباد،14 اگست(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی یوم آزادی پر سب جیل شجاع آباد آمد ، قیدیوں میں جھنڈیاں اور مٹھائی تقسیم کی اور ملازمین میں پھل بھی تقسیم کئے۔چیف آفیسر طارق جاوید، میونسپل آفیسر صغیر،تحصیلدارممتاز جاوید لکھویرا بھی ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے کہا کہ ہم کروانا وائرس کے فرنٹ لائن سولجرز اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ جب جیل سے باہر جائیں گے تو ملک تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اورہم عہد کرتے ہیں کہ اس کی حفاظت پر جان ومال قربان کر دیں گے ۔