مظفرگڑھ ،15 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کا شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے احسن ا قدم ،تحصیل آفس مظفرگڑھ میں چاروں تحصیلوں کے ریونیو کاونٹر بنا دیے گئے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے تمام اسسٹنٹ کمشنر شہریوں کے مسائل حل کریں گے۔شہریوں کو زمین کے انتقال کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب، تحصیل دار اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران مسائل حل کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔