کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب ہائی وے پٹرول کا شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

176

ملتان، 16 اگست ( اے پی پی):ترجمان پٹرولنگ پولیس اے ایس آئی رؤف گیلانی کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب ہائی وے پٹرول کا شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔7روزہ مہم میں 18ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کے مطابق 7روزہ مہم میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی کی طرف سے تمام اضلاع حصہ لیں گے۔ہر ضلع میں 500 پودے لگائے جائیں گے۔سال 2020 میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے جنوری تا جولائی 6لاکھ 44ہزار پودے لگائے۔

خصوصی شجر کاری مہم میں تمام افسران و اہلکاران بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔  ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز)کی خصوصی ہدایات پر کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے پنجاب ہائی وے پٹرول مسلسل کام کر رہی ہے پی ایچ پی نے سال 2020میں جنوری تا جولائی صوبہ بھر میں 6لاکھ 44ہزار7سو68 پودے لگائے ہے اور اب 7روزہ شجر کاری مہم کا آغازکیا گیا ہے اس سلسلہ میں تمام ریجنل ایس ایس پیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

 7روزہ مہم میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی 358چوکیاں اپنے ضلعی ڈی ایس پیز کی کمانڈ میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گی۔ہر ضلع کی پٹرولنگ پوسٹیں اپنے بیٹ ایریا میں ماحول دوست پودے لگائیں گی۔شجر کاری مہم کے لئے پودے محکمہ فارسٹری،پی ایچ اے،اور پرائیویٹ نرسریوں سے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت لئے جائیں گے۔ زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے ملتان ریجن  نے پٹرولنگ پوسٹ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ملتان ریجن کی 58 پٹرولنگ پوسٹس پر اور ہائی ویز روڈ پر پھول دار اور پھل دار پودے لگائے جائے گے۔ شجر کاری مہم کے دوران ان درختوں کے پودے لگائے جائیں جو علاقہ اور ماحول کی مناسبت سے ہوں جن کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے میں کم سے کم خطرات ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ شجر کاری مہم میں ہر رینک کے افسران و اہلکاران بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اور تمام مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔تاکہ انفرادی و اجتماعی سطح پر ہونے والی یہ کاوشیں مل کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بن سکیں۔