کراچی، 17 اگست ( اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انجمن تاجران سندھ کے وفد کی حاجی محمد جاوید قریشی کی سربراہی میں گورنر ہاس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد نے صدر کو ووڈ-19 کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔مشکلات کے باوجود کاروبار معمول پر آرہا ہے کورونا وائرس کے دوران حکومت کے معاشی پیکج اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کو کھلا رکھنے کےفیصلے کو تاجر برادری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
صدر مملکت محمد عارف علوی نے وفد سے بات کرتے ہو کہا کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔کووڈ-19 کے دوران دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پبلک مقامات پر ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔
وی این ایس،کراچی











