شجاع آباد،18اگست(اے پی پی ): زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے تین پوسٹوں کا ریکارڈ اور کارکردگی کا ملاحظہ کیا۔
ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے پی ایچ پی پوسٹ کوٹلہ ادیب، 100EB,88/12L کا ریکارڈ چیک کیا اور کارکردگی کا ملاحظہ کیا اور تمام ریکارڈ تسلی بخش پایا گیا،تمام انچارج پوسٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنی پوسٹ کی کارکردگی کو بہتر کریں،گشت کے نظام کو مؤثر کرکے جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے زیادہ سے زیادہ قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام افسران وملازمان انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کریں، ماحولیاتی آلو دگی کے خاتمے کے لیےکمیونٹی پولیسنگ کے تحت گلی ،محلے،قصبے اور ہائی ویز روڈ پر زیادہ سے زیادہ پھل دار،پھولدار اور سایہ دار پودے لگائیں اور صاف ستھرا رکھیں۔











