شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے: حاجی جاوید اختر انصاری

222

ملتان، 18 اگست ( اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔تعمیراتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن مافیا کی حوصلہ شکنی کا کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قربان فاطمہ چیئرپرسن و جنرل سیکرٹری ویمن ونگ جنوبی پنجاب کے ہمراہ

 یونین کونسل 10 میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاح کے موقع پر یونین کونسل 10 کے علاقہ معززین چوہدری غلام قادر میاں فاروق،ملک بشیر جنجوعہ،شفقت علی،ملک علی رضا جنجوعہ،فاطمہ اعجاز،شازیہ بھٹی، ردا علی،تسنیم کوکب،ملک منیر احمد،ڈاکٹر شفیع،حمید نواز،وقاص جنجوعہ بھی موجود تھے۔معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے مزید کہا کہ ہم ہر کام میرٹ اور عوامی منشاء کے مطابق کر رہے ہیں،یہی وجہ کہ شہریوں کا ہم پر اعتماد ہے۔ہم انہیں کبھی دھوکہ نہیں دیں گے،عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور رہے گا۔