محرم الحرام کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا

118

میرپورخاص، 18 اگست ( اے پی پی) : محرم الحرام کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ جس میں تمام سب ڈویژن آفیسرز، ایس ایچ اوز، ریسکیو 15، اور پاکستان رینجرز  نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس ہیڈکواٹر میرپورخاص سے ہوا، جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، مہاجر کالونی، ہیرآباد،چاندنی چوک، سٹلائٹ ٹاؤن اور شہر کے مختلف علائقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکوارٹر پر اختتام پزیر ہوا۔  فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنا، عوام میں تحفظ کا احساس دلانا  اور  شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ میرپورخاص پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔