صوابی ۱۸ اگست (اے پی پی ): ڈی پی او صوابی کا پولیس اہلکار کی طرف سے شہری پر مبینہ تشدد کا فوری نوٹس لے لیا۔ تھانہ صوابی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نظر محمد کو معطل کرکے پولیس لائن کلوز کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لعل زیب نامی شہری نے اپنی فریاد ڈی پی او صاحب کے سامنے پیش کرکے شکایت کی کہ نظر محمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر متعینہ تھانہ صوابی نے اس کے گھر پرغیر قانونی چھاپہ زنی کرکے اس کے بھائی شرجیل کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کا ڈی پی او صاحب نے سخت نوٹس لیتے ہوئےاسسٹنٹ سب انسپکٹر نظر محمد کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کیا۔ بعد محکمانہ انکوائری مزکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او صاحب کے اس اقدام پرمزکورہ لعل زیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او صاحب کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔











