،
ہنگو18 اگست (اے پی پی ): امن رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار اہمیت الحرام کا حامل ہے ہنگو میں میڈیا کا کردار انتہائی زمہ دارانہ رہا ہے، صحافی برادری اور ضلعی انتظامیہ میں کوارڈینیشن مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار
ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد اور ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس کرنل اسامہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مقامی صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کہا کہ محرم باہمی یگانگت اور احترام کا درس دیتا ہے
۔انہوں نے کہا کہ میڈیا قوم کے لیے بہترین انداز میں فرائض انجام دے رہا ہے جس سے اداروں کی بھی اصلاح ہو رہی ہے، اور امن و آشتی کے ماحول کو بھی تحریک مل رہی ہے،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے کہا کہ ہنگو میں محرم الحرام کے تناظر میں میڈیا کے کردار کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور سابقہ سالوں میں ہنگو کے صحافیوں نے امن،رواداری اور برداشت کے کلچر کو عام کرنے کے لیے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی ہم ستائش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسا ئل سے آگاہ ہیں جنہیں حل کیا جائے گا۔
ونگ کمانڈر ٹل سکاوٹس کرنل اسامہ نے کہا کہ مزہبی انتشار کے لیے سرگرم افراد امن کے دشمن ہیں جن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں ذرا سی بے احتیاطی سنگین ماحول کی بنیاد بن سکتی ہے اس لیے انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اور کردار وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگو اور اورکزئی کے صحافی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں سے لیس ہیں اور ان کی تجربہ کاری امن کے لیے نیک شگون ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ محرم کے تناظر میں سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ روابط کو مستحکم کر کے مشاورت سے رپورٹنگ ہو تو یہ قوم کی بڑی خدمت ہو گی۔اہم نشست میں مقامی سنئیر صحافیوں نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ امن اور رواداری کی فضاہم سب کی ضرورت ہے اس عظیم مقصد کے لیے انتظامیہ،فورسز اور صحافی برادری ایک ہی پچ پر ہیں۔











