گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ملاقات؛

106

لاہور19اگست(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کی ترقی کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے در میان ہونیوالی ملاقات میں گور نر اور وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے اپوزیشن کومشورہ ہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کی دھمکیاں دینے کی بجائے 2023کے انتخابات کا انتظار کر ے۔
ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کر ے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کیلئے منفی سیاست کر رہے ہیں مگر ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور خوشحالی لا رہے ہیں۔