ملتان ، 21 گست (اے پی پی ): صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت سموگ کے تدارک کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر اختر ملک نے اجلاس میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی۔اجلاس میں بھٹہ جات کو زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے بارے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائے گے ، آلودگی کا سبب بنے والے بھٹہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن ضروری ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اینٹوں کی رسد کو متاثر نہ ہونے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پہلے مرحلے میں انسداد سموگ آپریشن شہروں کے قریب بھٹہ جات کے خلاف کیا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب بھر میں اینٹوں کی یکساں قیمتوں کے بارے میں پلان بنایا جارہا ہے ،بھٹہ جات کی آلودگی کنٹرول کے بارے میں نئے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں۔











