کوئٹہ، 24 اگست (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین واپڈا لیفٹینٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نولنگ ڈیم ضلع جھل مگسی کی تعمیر اور کچھی کنال کی تکمیل و توسیع سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے آبی زخائیر کی تعمیر وترقی سے لاکھوں ایکڑ اراضی زیر کاشت لائی جا سکتی ہے۔آبی زخائیر کی تعمیر سے بلوچستان ملک کی غذائی اجناس کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔
چئیرمین واپڈا نے کہا کہ نولنگ ڈیم منصوبے کے ٹینڈر جلد کر دیۓ جائیں گے منصوبےسے لاکھوں ایکڑ فٹ پانی زخیرہ ہو گا نولنگ ڈیم سے بجلی بھی پیدا ہو گی۔











