پشاور، 27اگست(اے پی پی): شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارہ آغا سید عالم شاہ جعفری، کوچی بازار سے برآمد ہوگیا جوکہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کوچی بازار، قصہ خوانی بازار، کوہاٹی چوک سے ہوتا ہوا نماز مغرب سےقبل اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا جو کہ اس وقت کوچی بازار سے قصہ خوانی پہنچ چکا ہے اور اب اگلے پڑاو کوہاٹی چوک کیجانب رواں دواں ہے۔
جلوس نکلنے سے قبل بی ڈی یو کی ٹیموں نے علاقےکو کلیر کردیا تھا اور کورونا وباء کے پیش نظر علاقوں میں سپرے بھی کیا گیا۔
پولیس نےاندرون شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر سیل کر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی ہے۔











