نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ و کامبنگ آپریشن

129

سکھر۔27اگست(اے پی پی) نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں8 اور9 محرم الحرام روہڑی ماتمی جلوس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر روہڑی ریلوے اسٹیشن پر سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ و کامبنگ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران موجود مسافروں سے تلاشی لی گئی اور متعلقہ کوائف چیک کیے گئے ،بعدازاں ریلوے اسٹیشن سے منسلک ہوٹلز، گیسٹ ہاو ¿سز، مسافر خانوں، اور روہڑی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کی کڑی تلاشی کی گئی،8،9 محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا گشت و گھر گھر تلاشی لی گئی،سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد ریر حراست مزید تفتیش جاری ہے، امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے روہڑی کے اہم چوراہوں، امام بارگاہوں کے اردگرد علاقوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی سے منسلک تمام گلیوں میں تلاشی لی گئی ،کامبنگ آپریشن و اسنیپ چیکنگ روہڑی ماتمی جلوس کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔