چنیوٹ: ضلع بھر میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا  جا رہا ہے

128

چنیوٹ،30اگست(اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا  جارہا ہے۔یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین و حیدر ی منزل سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گا، اس موقع پر عزاداروں کیجانب سے زنجیر زنی اور ماتمی داری کی جارہی ہے جبکہ علم و ذوالجناح بھی نکالے  جا رہے ہیں۔

یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر، ڈی سی محمد ریاض پولیس نے نفری کے ہمراہ جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا۔

رجوعہ سادات میں بھی یوم عاشورہ کے حوالے سے مجالس،علم اور ماتم زنجیر زنی کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں جہاں پر ہزاروں افراد شریک ہیں۔یوم عاشورہ کوچنیوٹ سٹی میں برآمد ہونے والے آٹھوں تعزیہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے میدان ترکھاناں میں اکٹھے ہوں گے جس کے بعد واپس اپنے اپنے مقام پر پہنچ کراختتام پذیر ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی نے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور میدان ترکھاناں میں قائم کنٹرول روم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے،تمام جلوسوں پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیاہے، جلوسوں سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں سے بند رکھا گیا ہے اورتمام جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ چھتوں پر مسلح جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اہم پوائنٹس پر چھتوں پر  سنائپر بھی تعینات ہیں۔

 جلوسوں میں شامل ہونے والوں کی واک تھرو گیٹس سے انٹری کی گئی اور انکی میٹل ڈیٹکٹرسے چیکنگ کی گئی، موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہی۔