کوئٹہ، 30اگست ( اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رات گئے اچانک سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے دیگر شعبوں کے علاوہ نو تعمیر شدہ کارڈیک وارڈ کا معائنہ کیا۔ ایم ایس اسپتال نے وزیراعلیٰ کو کارڈیک وارڈ اور اسپتال کے دیگر امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کارڈیک وارڈ کو ضروری آلات سے آراستہ کر کے جلد از جلد فعال کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کارڈیک وارڈ میں بعض ضروری تبدیلیوں کی بھی ہدایت کی اور کارڈیک وارڈ اور سول اسپتال کے امور کے جائزہ کیلئے سوموار 31 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔











