مری،30 اگست(اے پی پی ):یوم عاشور کے سلسلہ میں دو جلوس مرکزی امام بارگاہ مرزا منظور حسین تحصیل روڈ اور قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہوئے،دونوں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جی پی او چوک میں پہنچ کر اکٹھے ہوں گے جہاں ذاکرین اور علماء نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔
جلوس مال روڈ سے ہوتے ہوے مغرب کے وقت واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہونگے۔ مال روڈ اور جی پی او چوک میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ مال روڈ پر عزاداروں کے علاوہ سیاحوں کی داخلے پر مغرب تک پابندی برقرار رہے گی۔











