پشاور : محکمہ تعلیم کا سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کے حوالے سے اجلاس

132

پشاور، 31اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب نے ستمبر سے سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کو سیکنڈ شفٹ میں اپ گریڈ کروانا ضروری نہیں، پرائمری، مڈل ،ہائی یا  جس لیول کے طلباء کی تعداد زیادہ ہو سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کو اسی لیول پر اپ گریڈ کرایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے سیکنڈ شفٹ سکولز پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔  صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ پروگرام کی باقاعدہ سمری بنا کر منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں فوراً پیش کی جائے۔

اکبر ایوب نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ کے لئے منتخب سکولوں میں اگر کمی بیشی کی ضرورت ہو تو کابینہ کا فیصلہ حتمی ہوگا، سیکنڈ شفٹ سکولز اپ گریڈیشن کے تحت بوائز سکولز اور گرلز سکولز الگ الگ اپ گریڈ ہونگے جبکہ والدین اور علاقہ عمائدین بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔