لاہور،31 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ملاقات کی۔
ملاقا ت میں سپیکر چودھری پرویزالہٰی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سپیکر پرویزالہٰی نے دو برس کے دوران پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا ہے۔سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جا ے گا۔صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے