ڈی سی تھرپارکر کا نوکوٹ قلعہ   پر قائم فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

107

تھرپارکر ، 09 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو  نے ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کے ہمراہ نوکوٹ قلعے پر قائم کردہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے  دوران انہوں نے بارش متاثرین کو ملنے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سندھ حکومت اور ضلعی  انتظامیہ عوام  کے ساتھ ہے،متاثرین  کو اکیلا نہیں چھوڑینگے اور انکی  ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ  بارش متاثرین کو ٹینٹ، راشن، پکا ہوا کھانا  اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

  اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوردھن داس بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔