کراچی، 09 ستمبر (اے پی پی): صدر عارف علوی نے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ تاجر برادری کے وفد سے گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات کا مقصد گزشتہ روز وزیر ِ اعظم کی طرف سے 11 سو ارب کے کراچی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے بعد تاجروں کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔
ملاقات کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ کراچی ایک میٹرو پولیس شہر ہے اور اس سے وابستہ ہر فرد نے اس ترقیاتی پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے ،صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر مطمعن ہوں اور اس کو مزید مستحکم کرنے میں تاجر برادی سے انپا کردارد ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔
ملاقات میں قائد ِ حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور معروف تاجر و صنعتکار موجود تھے ۔