پشاور،10ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 نے تحصیل صافی سانحے کے دوران 1 مزید جسد خاکی نکال لیا اور یوں جان بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیو آپریشن بارے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل صافی سانحے کے بعد ضلع مہمند میں آج چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جسکے دوران مزید ایک جسد خاکی نکال لیا گیا۔
ڈی جی ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 نے جاں بحق شخص کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم ریسکیو1122 کی 9 ایمبولینسز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2ریکوری وہیکلز اور 120 اہلکار اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔