شیخوپورہ،10ستمبر(اے پی پی ): ملک میں کرونا کی وباء کی صورتِ حال بہتر ہونے کے بعد ٹریننگ کالج میں بھی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد زیرِ تربیت افسران کا مکمل بلڈ ٹیسٹ کرنا اور ان کی جسمانی فٹنس کو یقینی بنانا ہےمیڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر جاویدکی زیرِ نگرانی سروسز ہسپتال لاہورسے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد سینیر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی اور زیر تربیت افسران کے مختلف ٹیسٹ کیے جن میں ہیپاٹائیٹس،شوگر، دل اور دیگر امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ شامل ہیں اور دل، جگر، معدہ اور ناک کان گلہ کے ماہر ڈاکٹرز نے موٹروے افسران کے فری ٹیسٹ کیے اور مناسب ادویات بھی مہیا کیں۔۔ ڈی آی جی محبوب اسلم نے کہا کہ کرونا کی وباء کے باعث تعطل کا شکار تربیتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنا ان کے لئے ایک چیلنج ہے ہم ہر صورت اپنے افسران کو تندرست و توانا دیکھنا چاہتے ہیں، اپنے ادارے کے تمام افسران کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنا اولین ترجیح ۔