عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاتر کوصاف ستھرارکھنے کی اپیل؛ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے موثرآگاہی مہم چلائی جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد

86

لاہور, 11ستمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور ڈی سی حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو تیز کردیں۔

اجلاس میں مختلف محکمہ جات نے صوبائی وزیر صحت کو انسداد ڈینگی مہم میں کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ کو ڈینگی پر قابوپانے پرشاباش دیتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کو مد نظررکھتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کوکامیاب بنایاجائےپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن کومزید سخت کرے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرزپرآگاہی جاری ہے۔    ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ٹارگٹ آپریشنز کئے جائیں۔پی آئی ٹی بی تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے ڈیٹا کولیکشن پراسیس کو مزیدفعال بنائے۔

          اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔