پشاور ، گلبہار سٹاپ پر بی آر ٹی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

130

پشاور، 11ستمبر(اے پی پی): پشاور کے علاقے گلبہار میں ‏بی آر ٹی کی بس پر ایک بار پھر آگ لگ گئی جسے ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم اور ویکلز نے موقع پر پہنچ کر بجھانے کا عمل شروع کردیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق گلبہار اسٹیشن پر موجود بی آر ٹی کی بس میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ بس میں بیٹھے تمام مسافروں کو بحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم بس سروس بحال کردی گئی ہے۔