صدر مملکت، گورنر سندھ سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص پہنچ گئے

127

میرپورخاص،12 ستمبر(اے پی پی ): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص پہنچ گئے۔

صدر مملکت و گورنر سندھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

صدر مملکت و گورنر سندھ نے میرپورخاص کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کر کے راشن و دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔