ضلعی انتظامیہ کی ہر  ممکن کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری راشن پہنچایاجائے:  ڈپٹی کمشنر تھرپار

121

تھرپارکر،14ستمبر(اے پی پی ):   ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کی جانب سے برسات متاثر لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے کام کا جائزہ لینے نوکوٹ سینٹر پنہچ کر معلومات حاصل کی اور متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دی تاکہ متاثرین کی بروقت دادرسی ہو سکے اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس موقعہ پر  ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہر  ممکن کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری راشن پہنچایاجائے اور اس کے ساتھ ساتھ سروے کا کام بھی جاری رکھا جائے۔