کوئٹہ 14ستمبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سریاب اورملحقہ علاقوں میں کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں ،سڑکوں،نکاسی آب کا افتتاح کیا جبکہ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کینسر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا، کمشنر کوئٹہ نے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے لنک بادینی روڈ کو دورویہ بنانے کے منصوبے، سریاب روڈ سپورٹس کمپلیکس، سریاب روڈ لنک از ریڈیو اسٹیشن تا مشرقی بائی پاس، سپنی روڈ تا سمنگلی لنک روڈ اور سپنی روڈ تا سبزل لنک روڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئٹہ پیکج اور سریاب پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے باقی کام جلد مکمل کیے جائے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کوئٹہ کی بہتری اور خوبصورتی کی بنیاد ثابت ہوں گے اور ان سے شہریوں کو آمدورفت سمیت کھیلوں اور دیگر سہولیات مل سکیں گی۔